آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر علاقوں میں سموگ اور دھند رہے گی ۔محکمہ موسمیات

67
لاہور پولیس کی انسدادِ سموگ مہم ، 209ملزمان گرفتار

لاہور۔16نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر علاقوں میں سموگ اور دھند کے چھائے رہنے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم کے سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔

تر جمان محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،،قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد،سرگودھا،بہاولپور ،ملتان ، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں شدید سموگ اور د ھند چھائے رہنے کی توقع ہے ، گزشتہ روز پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ اورد ھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ جھنگ اور لیہ میں بارش ہوئی۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14اور زیادہ سے زیادہ 23سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد رہا۔

لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 551فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس سی ای آر ہی آفس 892،یوایس قونصلیٹ 688،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 622،پاکستان انجینئر نگ سو سائٹی 830اور سید مراتب علی روڈ پر918 ریکارڈ کیا گیا ۔