اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بگروٹ (گلگت بلتستان)میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔