امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد3 کروڑ17 لاکھ سے زیادہ ہوگئی

امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد3 کروڑ17 لاکھ سے زیادہ ہوگئی
امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد3 کروڑ17 لاکھ سے زیادہ ہوگئی

واشنگٹن۔9اپریل (اے پی پی):امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ17 لاکھ17 ہزارسےزیادہ ہوگئی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ73 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد31717404 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6870679 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 573856 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد29 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران بھی امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ24272869 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے امریکہ کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سمیت کئی ریاستیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ امریکہ میں لوگوں کو مہلک کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اب تک 17 کروڑ14 لاکھ زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں۔کیلیفورنیا میں اب تک 60083، ٹیکساس میں49168 اور نیویارک میں 50388 افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔