آئی پی ایل، سن رائیزرز حیدر آباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مابین میچ اتوار کو کھیلا جائے گا

144

چنئی۔10اپریل (اے پی پی):انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو واحد میچ میں سن رائیزرز حیدر آباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنئی میں مدمقابل ہوں گی۔ سن رائیزرز کی ٹیم ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں جونی بیئر سٹو، کین ولیمسن ، راشد خان اور بھونیشور کمار شامل ہیں۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کے فرائض ایون مورگن انجام دیں گے اور اسے پیٹ کمنز، شکیب الحسن اور ہربھجن سنگھ جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔ واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو دو اور سن رائیزرز حیدرآباد کو ایک بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔