اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم ٹرینگولر ٹی 20 بلاءینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہفتہ کو وطن واپس پہنچ گئی۔قومی ٹیم لاہور پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش ڈھاکہ میں کھیلا جانے والے تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی جس میں پاکستان، بھارت اور میزبان بنگلہ دیش نےحصہ لیا۔ تین ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے …
قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم ٹرینگولر ٹی 20 بلاءینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم ٹرینگولر ٹی 20 بلاءینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہفتہ کو وطن واپس پہنچ گئی۔قومی ٹیم لاہور پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش ڈھاکہ میں کھیلا جانے والے تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی جس میں پاکستان، بھارت اور میزبان بنگلہ دیش نےحصہ لیا۔
تین ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے کے بعد قومی ٹیم ہفتہ کی صبح لاہور پہنچ گئی ۔واضح رہے کہ ایونٹ میں لیگ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی اور دوسرے لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو مات دی تھی جبکہ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی بلاءینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔








