اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریجن میں بجلی چوری کے ناسور کے خاتمے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔آئیسکو کے ترجمان نے کہاکہ ماہ ستمبر کے دوران آپریشن سرکلز میں 77 ہزار 998 میٹرز چیک کئے گئے ہیں اور بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی ، سلو اور ٹمپرڈ میٹرز پر 1330 صارفین کو ڈیٹیکشن بل چارج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئیسکو نے بجلی چوری کی مد میں 8 کروڑ 95 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے ہیں جبکہ 287 ایف آئی آرز رجسٹرڈ اور 233 بجلی چور گرفتار کئے گئے ہیں۔ ترجمان آئیسکو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی کمپین کو 100 فیصد کامیاب بنائیں گے، آپریشن کے دوران آئیسکو ڈیٹیکشن ٹیموں کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین بجلی چوری کی اطلاع ہلپ لائن نمبر 118 یا 9252933 پر دیں۔