آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

129

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے آئیسکو ریجن میں (کل)منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

27مئی ، صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،شاہ پور،اتھال،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی،بھارہ کہو۔I&II،گالف سٹی فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل، ریڈیو پاک،G-15/1،ایف بلاک،ویسا،اے بلاک فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،مورت،کوہالہ،فاطمہ جناح،نیو کلیام،بسالی،پنڈ جاتلہ،اسلام آباد فیڈ مل، جھٹہ ہتھیال،لیب۔I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل، بھل،جرار کمیپ، اولڈ روات،سی ڈبلیو او فیڈرز، اٹک سرکل، ڈھوک فتح،کچہری،ڈی آئی کالونی،پیپل کالونی،ملہوالی فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔