
کراچی۔ 29 نومبر (اے پی پی)آئیڈیاز 2018-کے تیسرے روز پاک فضائیہ نے جمعرات کو ایکسپو سینٹر کراچی میں” تحقیق، جدت اور ترقی کے ذریعے خود انحصاری "کے موضوع پر عالمی سیمینا ر کاانعقاد کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی تھے۔مہمان وفود، سفیروں،ویٹرنز، سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ دفاعی افواج کے افسران، پاکستان میں موجود غیر ملکی دفاعی اور فضائی اتاشی اور منتخب سرکاری سول افسران بھی اس سیمینار میں موجود تھے۔