وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پہلے 100 روز میں ملک کی معاشی سمت درست کر دی ہے، ہم آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے، صرف ان شرائط پر ہی معاہدہ ہو گا جو ملکی مفاد میں ہوں گی، ہماری ترجیحات میں خسارے میں …

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پہلے 100 روز میں ملک کی معاشی سمت درست کر دی ہے، ہم آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے، صرف ان شرائط پر ہی معاہدہ ہو گا جو ملکی مفاد میں ہوں گی، ہماری ترجیحات میں خسارے میں چلنے والے اداروں کی بہتری، ٹیکس نظام کو درست کرنا، نوجوانوں کو روزگار اور عوام کو صحت، تعلیم اور چھت جیسی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے، جامع پالیسیاں ترتیب دیدی گئی ہیں، ملک میں چھ ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔ وہ حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے جمعرات کو کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔