آسٹریلیا ، شارک کے حملے سے ایک شخص زخمی

آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کینبرا۔14ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق مقامی محکمہ صحت نے شارک کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز جیرالڈٹن کے شمال میں واقع گلین فیلڈ بیچ پر پیش آیا جو پرتھ سے 430 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ حکام اور محکمہ ماہی گیری کے حکام نے ریسکیو آپریشن کیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کی عمر 50 سال ہےجسے جیرالڈٹن کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم ان کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع سامنے آتے ہی ساحل کی طرف دو ایمبولینسز روانہ کر دی گئی تھیں۔ واقعے کے بعد حکام نےشہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ساحل کے قریب محتاط رہیں۔