آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین واہل خانہ کی ملاقات،متعلقہ افسران کو فوری ریلیف کے احکامات جاری کیے

آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اورمتعلقہ افسران کو فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے۔

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اورمتعلقہ افسران کو فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے شہید سب انسپکٹر طارق محمود کی اہلیہ کی پلاٹ تبدیلی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ڈرائیور کانسٹیبل طارق محمود کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویلفیئر کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں جبکہ اے ایس آئی محمد عرفان کی تبادلہ منسوخی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سب انسپکٹر محمد علی کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو معاملہ زیر غور لانے، مرحوم ڈی ایس پی طاہر زین العابدین کی بیوہ کی بقایاجات کی ادائیگی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔اسی طرح لیڈی جونیئر کلرک مہوش عدیل کی سرکاری رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ملازمین کے مسائل کے فوری ازالے کی ہدایت کی۔