چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین 2027 میں برکس کی سربراہی کے دوران برکس فورم برائے تجارتِ خدمات کی میزبانی کرے گا۔
چین 2027 میں برکس فورم برائے تجارتِ خدمات کی میزبانی کرے گا: صدر شی جن پنگ

مزید خبریں
بیجنگ ۔14ستمبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین 2027 میں برکس کی سربراہی کے دوران برکس فورم برائے تجارتِ خدمات کی میزبانی کرے گا۔
شنہوا کے مطابق برکس رہنماؤں اور شراکت دار ممالک کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین برکس خصوصی اقتصادی زون پارٹنرشپ کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہے، جس کے تحت رکن ممالک ایک مشترکہ ذہین پورٹل قائم، پالیسیوں میں ہم آہنگی اور کھلی اقتصادی ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے نئے محرکات پیدا کرنے کی کوششوں کے تحت چین آئندہ سال تجارتِ خدمات سے متعلق برکس فورم منعقد کرے گا۔







