کولمبیا میں 5 افراد کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ لاپتہ، تلاش شروع

کولمبیا میں 5 افراد کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ لاپتہ ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

بوگوٹا ۔14ستمبر (اے پی پی):کولمبیا میں 5 افراد کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ لاپتہ ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

شنہوا کےمطابق کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے نے شمال مغربی صوبے چوکو کے شہر کوندوٹو کے منڈنگا ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی اور اسے دارالحکومت بوگوٹا کے گویامارال ایئرپورٹ پہنچنا تھا۔اتھارٹی نے بتایا کہ طیارے سے آخری رابطہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 23 منٹ پر ہوا۔ بعد ازاں پیریرا وی او آر نیوی گیشن بیکن سے تقریباً 33 ناٹیکل میل دور سیرو تاتاما کے قریب طیارے کا ایمرجنسی لوکیٹر بیکن فعال ہوا۔حکام کے مطابق دشوار گزار علاقے تک رسائی مشکل ہونے کے باعث لاپتہ طیارے کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔