آج ملک کے حالات عمران کی نااہلی اور کرپٹ حکومت کی وجہ سے ہیں، احسن اقبال

80

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا جلسہ ان کے خلاف تھا۔ہفتہ کوپی ٹی آئی کے جلسہ عام پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک کے حالات عمران کی نااہلی اور کرپٹ حکومت کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس کا سودا بروقت نہیں ہوا جس کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہو گئے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ بدترین مہنگائی پچھلی حکومت نے چھوڑی جس نے معیشت کو قرضوں میں ڈال دیا۔