آج کا دن ہمیں اپنے آبا وئواجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ زاہد اکرم درانی

74
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی متاثرہ ملازمین کی بحالی کیلئے احکامات اورسفارشات پرعمل درآمد کی رولنگ

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے قوم کو 75ویں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اپنے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور جذبہ آزادی کے باعث ہم آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں زاہد اکرم درانی نے کہا کہ ہمارا وطن عظیم قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک اور قوم کی خدمت کریں،

ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح جیسی جدوجہد اور محنت کی ضرورت ہے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور اسے تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔