آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطرامیری فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

64

راولپنڈی۔8جون (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر امیری فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل (پائلٹ ) جاسم محمد احمد المنانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، پیشہ وارانہ اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔