آزادی کپ سیریز میں سیکیورٹی کے بے مثال انتظامات کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار، کالی آندھی نومبر میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی

100
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

لاہور۔15ستمبر (اے پی پی ) پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں سیکیورٹی کے بے مثال انتظامات کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوگئی ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے میچز دیکھنے کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون کو دعوت دی تھی تاکہ وہ 14 رکنی اسکواڈ کے دورے کے سلسلے میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے سکیں،چیئرمین پی سی بی نے پاکستان آمد پر ڈیو کیمرون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈین بورڈ کے سربراہ کی آمد سے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوئی،انہوں نے کہا کہ رواں سال نومبر میں ویسٹ انڈین ٹیم تین ٹی20 میچوں کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی ۔