آسٹریلیا کے 1870 شہری اسرائیل اور ایران سے انخلا کے خواہاں

8
Australian Minister Pat Conroy
Australian Minister Pat Conroy

کینبرا۔18جون (اے پی پی):آسٹریلیا کے 1870شہریوں نے ایران اور اسرائیل سے انخلا میں مدد کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ شنہوا کے مطابق اسرائیل میں ایک ہزار سے زائد اور ایران میں 870 آسٹریلوی شہریوں نے محفوظ طریقے سے انخلا میں معاونت کے لئے متعلقہ اداروں میں رجسٹریشن کروائی ہے۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق حکومت اپنے ان شہریوں کے ساتھ مل کر ان کے انخلا پر کام کر رہی ہے ۔ آسٹریلوی وزیر پیٹ کونرائے نےکہا ہے کہ حکومت آسٹریلوی شہریوں کو کمرشل پروازوں کے ذریعے وطن لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔