آصف زرداری کو غیر مشروط طور پر صدر کے لیے ووٹ دیا ہے،ڈاکٹر فاروق ستار

93

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ صدر وفاقی اکائی کی علامت ہے۔آصف زرداری کو غیر مشروط طور پر صدر کے لیے ووٹ دیا ہے۔

سابق صدر نے اپنے اختیارات وفاق اور صوبوں کو تفویض کرکے مملکت کت استحکام کیلئے خدمت کی شاندار روایت قائم کی۔انہوں نے ہفتہ کو صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر ملک میں قومی،ثقافتی بین النسل ہم آہنگی کی روایات کا امین اور علامت ہوتا ہے۔مضبوط صدر مضطوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

اس لیے ایم کیو ایم نے آصف زرداری کو غیر مشروط طور پر صدارتی ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری نے سابق صدر کے طور پر اپنے اختیارات پالیمنٹ اور صوبوں کو تفویض کرکے تاریخ رقم کی،جس سے صوبوں اور وفاق میں اعتماد اور استحکام کا رشتہ مضبوط ہوا۔