آصف علی زرداری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

73

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے انتخابات آزادانہ و منصفانہ اور پرامن ہونے چاہیئں،اس کے لیے ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو بھی ہیں اور محافظین کو خبردار بھی کرتے ہیں کہ وہ ہوشیار رہیں اور ایسا کوئی سانحہ نہ ہونے دیں جو ہونا بھی نہیں چاہیئے،اگر خدانخواستہ ایسا کچھ ہوا تو ملک کا نقصان ہو گا، 2013ءکے انتخابات میں بھی ہماری جماعت کو روکا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے انتخابات کے نتائج کو قبول کیا، 2013ءمیں جمہوریت بچائی اب بھی جمہوریت کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم نے جمہوریت ہی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت چلنے دی، ووٹر کو عزت دیں گے تو آپ کی بھی عزت ہو گی، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ادارے مضبوط ہوئے، میں اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں لیکن اپوزیشن میں بھی بیٹھے گا تو سیکھے گا، بے نظیر شہید نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، مریم نواز کا بی بی شہید سے کوئی مقابلہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔