آصف ‏زرداری کی سمجھداری ہے کہ باپ بیٹی کی ذاتی مفاد کی لڑائی سے کنارہ کشی کر لی، مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا بیان

75

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آصف ‏زرداری کی سمجھداری ہے کہ انہوں نے باپ بیٹی کی ذاتی مفاد کی لڑائی سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نظام میں سٹیک ہولڈر ہے جبکہ مولانا اور نواز شریف آوٹ سائیڈرزہیں،سزا یافتہ کے پیچھے کون اپنی صوبائی حکومت خراب کرے گا۔