آغوش کالج مری کے طلباء و سٹاف کا اسلام آباد کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ

119
Sahiwal Medical College
Sahiwal Medical College

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):آغوش کالج مری کے طلباء و سٹاف نے اسلام آباد کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران طلبا ء نے مختلف تاریخی و تفریحی مقامات کی سیر کی جس میں لیک ویو پارک، فیصل مسجد، سینٹورس مال اور پاکستان مونومنٹ شامل ہیں۔

اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے ادارے آغوش کالج مری کے ٹیچر اور ٹور انچارج امجد عباسی نے کہا کہ سیر و تفریح انسان کی جسمانی تھکاوٹ کو دور کرنے اور مجموعی سرگرمیوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔