اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائےداخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پسند کریں تو ٹویٹر پر ہی بتا دیں کہ منظور پاپڑ والا آپ کے اکاؤنٹس میں رقم کیوں بھیج رہا تھا؟۔ اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف یہ سب آپ اور آپ کی ٹی ٹیز سکیم کی حلالہ کی آرائش کی بدولت ہے۔