آپریشن ردالفساد،سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی، بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
راولپنڈی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند میں دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے دوران ایف سی خیبر پختونخوا نے انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند کے علاقے دواگئی میں اسلحہ اور بارود کی بھاری مقدار بشمول سب مشین گنز، آر پی جی 7، مکمل تیار خود کش جیکٹ، ریموٹ کنٹرول بم، بال بیرنگ کے 11 ڈبے، گرنیڈ اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لئے ہیں۔