اتحادی حکومت بجلی پیدا کرنے کے لیے تھر کول اور سولرائزیشن کے منصوبوں پر تندہی سے کام کر رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

302

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت بجلی پیدا کرنے کے لیے تھر کول اور سولرائزیشن کے منصوبوں پر تندہی سے کام کر رہی ہے، اس سے بجلی کی قیمت میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور شہریوں کو ریلیف ملے گا۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے اس سلسلے میں سندھ حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درآمدی بل میں توانائی کی درآمدات کا بڑا حصہ ہے، پاکستان توانائی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ان درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کر کے اپنی اقتصادی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تھر کے کوئلے کے وسیع ذخائر بڑے مواقع پیش کرتے ہیں جو ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔