اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم معاشی صورتحال پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہئے، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

106
سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم معاشی صورتحال پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 550 ارب کے محصولات میں سے 3 ہزار ارب روپے ماضی کے قرضوں پر سود اتارنے کیلئے درکار ہیں، ہمیں ملکی وقار کیلئے ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی طرح ہم نے بھی اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 300 کمپنیاں 80 فیصد ٹیکس دیتی ہیں۔