اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سرڈھاکہ بلوچستان میں بسوں سے مسافروں کو اتار کر 9بے گناہ افراد کا قتل انسانیت سوز سانحہ ہے،یہ بزدلانہ اور متعصبانہ حملہ قومی یکجہتی پر گہرا وار ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے نے سرڈھاکہ بلوچستان حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے شناخت کے بعد صرف پنجاب سے تعلق رکھنے …
سرڈھاکہ بلوچستان میں بے گناہ افراد کا قتل انسانیت سوز سانحہ ہے،وفاقی وزیرریلوے

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سرڈھاکہ بلوچستان میں بسوں سے مسافروں کو اتار کر 9بے گناہ افراد کا قتل انسانیت سوز سانحہ ہے،یہ بزدلانہ اور متعصبانہ حملہ قومی یکجہتی پر گہرا وار ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے نے سرڈھاکہ بلوچستان حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے شناخت کے بعد صرف پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور قاتل عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کے دکھ پر ان کا دل اشکبار ہے وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر نے شہدا کے لئے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔








