18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاردن کا فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر برقرار رکھنے کے اٹل...

اردن کا فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر برقرار رکھنے کے اٹل موقف کا اعادہ

- Advertisement -

عمان۔30جنوری (اے پی پی):اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر برقرار رکھنے کی ضرورت پر اپنے مضبوط موقف کا اعادہ کیا ہے۔

العربیہ اردو نے اردن کی شاہی عدالت کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شاہ عبداللہ نے گزشتہ روز برسلز میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین، یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میزولا اور یورپی یونین کے صدر انتونیو کوسٹا سے الگ الگ ملاقاتوں میں دو ریاستی حل کے مطابق فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر رکھنے اور ان کے جائز حقوق کی ضرورت پر اپنے مضبوط موقف پر زور دیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے اردن اور مصر منتقل کرنے کے منصوبے بارے تجویز پیش کی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553761

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں