استحکام پاکستان اوورسیز فورم سویڈن کے زیر اہتمام سٹاک ہوم میں سیمینار، بابائے قوم قائداعظم کو خراج عقیدت

138

سٹاک ہوم ۔9جنوری (اے پی پی):استحکام پاکستان اوورسیز فورم سویڈن کے زیر اہتمام سٹاک ہوم میں”قائد پاکستان "سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ بابا ئےقوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت چیئرمین سعید شیخ نے کی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق مقررین نے بابائے قوم محمد علی جناح کی ملک و قوم کے لیے خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے ہم ترقی و خوشحالی اور استحکام پاکستان کی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔ مقررین نے پاک فوج کی قربانیوں کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ استحکام پاکستان اوورسیز فورم کی جانب سے سویڈن کی سیاسی و سماجی شخصیت، کشمیر کونسل سویڈن کے سینئر نائب صدر اور صحافی شہزاد ملک کو اسلامو فوبیا کے خلاف اور فلسطینیوں کی جدوجہد اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے اور شاندار خدمات پر شیخ سعید اور حافظ سجاد کی طرف سے عمرے کا ٹکٹ دیا گیا جس پر شہزاد ملک نے شکریہ ادا کیا۔