اسحاق ڈار اگر خود کو بے گناہ سمجھتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وطن واپس آ کر عدالتوں اور قانون کا سامنا کریں،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

53

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگر خود کو بے گناہ سمجھتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وطن واپس آ کر عدالتوں اور قانون کا سامنا کریں۔ منگل کو اسحاق ڈار کے انٹرویو پر نجی ٹی وی چینل کو ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار بے گناہ اور بے قصور ہیں تو انہیں چاہیے کہ وطن واپس آ کر عدالتوں کے سامنے اپنی صفائی پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔