اسرائیل سے 51 شہریوں کےانخلا میں مدد پر جنوبی کوریا کے شکر گزار ہیں، جاپانی وزیر خارجہ

87
Japan
Japan

ٹوکیو۔16اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی وزیرِ خارجہ نے 51 جاپانی شہریوں کے فوجی طیارے کی مدد سے اسرائیل سے انخلا پر جنوبی کوریا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزیرِ خارجہ نے جنوبی کوریائی ہم منصب پارک جِن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل سے 51 جاپانیوں کےانخلا پر شکریہ ادا کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے اسرائیل۔حماس تنازعے سے بچ کر نکلنے کے خواہشمند اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ایک طیارہ تل ابیب بھیجا تھا۔ نشستیں خالی ہونے کی وجہ سے 51 جاپانی شہری اور دیگر افراد اس طیارے میں سوار ہو سکے۔یہ طیارہ گزشتہ روز تل ابیب سے روانہ ہوا اور اسی روز رات کے وقت سیئول کے نزدیک ایک فوجی اڈے پر اترا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ جاپان اور جنوبی کوریا قریبی رابطہ جاری رکھیں گے اور لڑائی کو کم کروانے اور اپنے شہریوں کے انخلا کے سلسلے میں مل کر کام کریں گے۔