22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کا غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر توسیع...

اسرائیل کا غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان

- Advertisement -

تل ابیب ۔2اپریل (اے پی پی):اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی انتباہات کے بعد دو روز سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح اور شمال کے بعض علاقوں سے آبادی کی نقل مکانی جاری ہے۔

آج بدھ کے روز جاری بیان میں یسرائیل کاتز نے باور کرایا ہے کہ "غزہ کی پٹی میں وسیع رقبوں کو قبضے میں لے کر انھیں اسرائیلی سیکورٹی علاقوں میں شامل کیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر کے مطابق لڑائی کے علاقوں سے مقامی آبادی کا بڑے پیمانے پر انخلا عمل میں آئے گا۔یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آج بدھ کی صبح سے غزہ پر اسرائیلی بم باری کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

طبی ذرائع نے العربیہ نیوز کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں چند گھنٹوں کے اندر 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577920

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں