24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج کا جبالیہ کا محاصرہ، فلسطینی ہلال احمر نے شمالی غزہ...

اسرائیلی فوج کا جبالیہ کا محاصرہ، فلسطینی ہلال احمر نے شمالی غزہ کے کلینک میں آپریشن معطل کر دیئے

- Advertisement -

مقبوضہ بیت المقدس۔7اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے جبالیہ کے علاقے کو گھیرے میں لینے کے اعلان کے بعد شمالی غزہ میں اپنے طبی کلینکس میں آپریشن معطل کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بیان میں کہا کہ شمالی غزہ میں سوسائٹی کے طبی کلینکس نے علاقے میں اسرائیل کی جاری جارحیت کی وجہ سے آپریشن معطل کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں آبادی کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم شروع کی، جس سے انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمانایویکائی ادراعی نے ایکس پر اعلان کیا کہ 162 ویں ڈویژن نے ہفتے کی رات جبالیہ کے علاقے میں آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ 401 ویں اور 460 ویں بریگیڈ کی جنگی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس سے فورسز کو اجازت دی گئی کہ وہ وہاں آپریشن جاری رکھیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509148

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں