ریاض۔7اکتوبر (اے پی پی):ریاض میں10 روزہ انٹرنیشنل بک فیئر میں 28 ملین ریال سے زیادہ کتابیں فروخت ہوئیں ۔ اردو نیوز کے مطابق کنگ سعودی یونیورسٹی کیمپس میں ایونٹ کے منتظم لٹریچر پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے سی ای او ٹاکٹر محمد علوان نے کہا ہے کہ 26 ستمبر سے 5 اکتوبر تک جاری رہنے والے بک فیئر میں کتابوں کے شائقین اور ہرعمر دس لاکھ افراد نے شرکت کی۔ …
ریاض انٹرنیشنل بک فیئر میں 28 ملین ریال کی کتابیں فروخت

مزید خبریں
ریاض۔7اکتوبر (اے پی پی):ریاض میں10 روزہ انٹرنیشنل بک فیئر میں 28 ملین ریال سے زیادہ کتابیں فروخت ہوئیں ۔ اردو نیوز کے مطابق کنگ سعودی یونیورسٹی کیمپس میں ایونٹ کے منتظم لٹریچر پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے سی ای او ٹاکٹر محمد علوان نے کہا ہے کہ 26 ستمبر سے 5 اکتوبر تک جاری رہنے والے بک فیئر میں کتابوں کے شائقین اور ہرعمر دس لاکھ افراد نے شرکت کی۔
بک فیئر میں 30 سے زیادہ ممالک کے دو ہزار سے زیادہ سعودی، عرب اور بین الاقوامی پبلشنگ ہاوسز اوراداروں نے شرکت کی۔ بک فیئر میں 800 پویلین قائم کیے گئے تھے۔ ’’کیمل ایئر کے حوالے سے خصوصی پویلین قائم کیا گیا تھا جہاں عرب ثقافت پر مبنی کتب اور اونٹوں کے حوالے سے تصاویر رکھی گئی تھیں۔ کنگ عبدالعزیز لائبریری کے پویلین میں مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ لٹریچر شائقین کے لیے فراہم کیا گیا جن میں عرب تہذیب وثقافت پر مشتمل کتب شامل ہیں۔ بچوں کی دلچسپی کےلیے بھی مختلف نوعیت کی کہانیوں اور تصاویر پر مبنی کتابیں موجود تھیں۔ رواں سال ریاض انٹرنیشنل بک فیئر کی سب سے منفرد چیز مصنوعی ذہانت سے آراستہ روبوٹس رہے جو مختلف زبانوں میں وہاں آنے والوں کی رہنمائی کررہے تھے۔
واضح رہے کہ ریاض بک فیئر ایک ثقافتی پلیٹ فارم ہے جو مقامی اور بین الاقوامی ادب، اشاعت اور مترجمین کی علمی کوششوں کو ایک چھت کے نیچے جمع کرتا ہے۔








