امریکا کی نامور ٹینس سٹار وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہم وطن صوفیہ کینن کے ہاتھوں شکست ہوگئی، جس کے ساتھ ان کی مسلسل سنگلز شکستوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، …
یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، وینس ولیمز کو مسلسل 15 ویں شکست، میچ رات دیر سے شروع ہونے پر برہمی کا اظہار

مزید خبریں
نیویارک۔31اگست (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہم وطن صوفیہ کینن کے ہاتھوں شکست ہوگئی، جس کے ساتھ ان کی مسلسل سنگلز شکستوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 46 سالہ وینس ولیمز نے دوسرے سیٹ میں بھرپور مزاحمت کی، تاہم 2020 آسٹریلین اوپن چیمپئن صوفیہ کینن نے 7 سیٹ پوائنٹس بچاتے ہوئے مقابلہ وینس ولیمز کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور6-7 (6-8) سےشکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مقابلہ رات دیر سے شروع ہوا، کیونکہ اس سے قبل اسی سٹیڈیم میں ماریانو ناوونے اور نوویک جوکووچ کے درمیان 5 سیٹ کا مقابلہ کھیلا گیا تھا۔
یہ یو ایس اوپن کی تاریخ میں سب سے دیر سے شروع ہونے والا میچ تھا، جبکہ اختتام کے وقت سٹیڈیم میں ایک ہزار سے بھی کم تماشائی موجود تھے۔وینس ولیمز نے میچ کے غیر معمولی وقت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رات 1 یا 2 بجے بہترین ٹینس کھیلنا آسان نہیں ہوتا اور اس معاملے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔2 مرتبہ کی یو ایس اوپن چیمپئن وینس ولیمز عالمی درجہ بندی میں 618ویں نمبر پر ہیں اور انہیں رواں سال یو ایس اوپن میں شرکت کے لیے وائلڈ کارڈ دیا گیا تھا۔ وہ 2021 ومبلڈن کے بعد پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام میں درجہ بندی کی بنیاد پر براہ راست شامل نہیں ہوئیں۔
صوفیہ کینن کے ہاتھوں شکست ان کی گزشتہ 20 سنگلز میچوں میں 19ویں ناکامی ہے۔ اس دوران انہیں صرف جولائی 2025 میں واشنگٹن میں پیٹن اسٹرنز کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی۔وینس ولیمز اب یو ایس اوپن کے ویمنز ڈبلز مقابلے میں اپنی بہن سرینا ولیمز کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔ مستقبل کے حوالے سے سوال پر وینس نے کہا کہ فی الحال ان کی تمام توجہ ڈبلز مقابلے پر مرکوز ہے۔







