چیئرمین ایچ ای سی سے ترکیہ کے وفد کی ملاقات، اعلیٰ و طبی تعلیم، تحقیق، ڈیجیٹل تبدیلی اور ابھرتی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو فروغ دینے بارے تبادلہ خیال

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ترکیہ کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت انٹرنیشنل یونیورسٹیز کونسل کے بانی صدر اور اورہاز گروپ کے چیئرمین اورہان حکمت عزیز اوغلو نے کی۔ ملاقات کے دوران ترک وفد نے فونٹ گروپ کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، صحت سے متعلق معلوماتی نظام، جامعات کے انتظامی حل اور حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ترکیہ کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت انٹرنیشنل یونیورسٹیز کونسل کے بانی صدر اور اورہاز گروپ کے چیئرمین اورہان حکمت عزیز اوغلو نے کی۔ ملاقات کے دوران ترک وفد نے فونٹ گروپ کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، صحت سے متعلق معلوماتی نظام، جامعات کے انتظامی حل اور حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ و طبی تعلیم، تحقیق، ڈیجیٹل تبدیلی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ادارہ جاتی روابط کے فروغ، تعلیمی و تکنیکی تبادلوں اور مشترکہ اقدامات کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بامعنی تعلیمی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔