مقبوضہ بیت المقدس۔17اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے فوجی اہداف پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب نیوز نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا کہ وہ لبنان کی سرزمین پر حزب اللہ کے فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے سے شروع ہونے والی جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل لبنان سرحد پر جھڑپوں میں لبنان میں 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کا ایک صحافی اور دو شہری بھی شامل ہیں۔
اسرائیل میں دو افراد مارے گئے ہیں۔بین الاقوامی برادری کو خدشہ ہے کہ حزب اللہ اور حماس کے اتحاد اور اسرائیلی فوج کے درمیان تنازعہ بڑھ سکتا ہے۔اسرائیل نے ان سرحدی جھڑپوں کے بعد ملک کے شمال میں 28 مقامات سے انخلا شروع کر دیا ہے ۔