اسرائیلی پالیسیاں اور اقدامات پورے خطے کی سلامتی و استحکام میں رکاوٹ کا باعث ہیں،فلسطین

80
اسرائیلی پالیسیاں

رام اللہ۔17اگست (اے پی پی):فلسطین نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی پالیسیاں اور اقدامات پورے خطے کی سلامتی اور استحکام میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی پریذیڈینسی کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں سلامتی اور استحکام کے حوالے سے اسرائیلی پالیسیوں سے صورتحال مزید خراب ہو گی۔

فلسطینی عہدیدار کا یہ بیان اسرائیلی فوج کے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے اور آپریشنز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی شہروں، کیمپوں اور دیہات پر حملے کر کے خطے کو تشدد کی طرف دھکیلنے کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کیا کہ وہ سب کچھ تباہ کر دینے والی اسرائیل کی تباہ کن سوچ کو فوری روکے۔