اسسٹنٹ کمشنر لوئر کوہستان کا دوبیر اور رانولیا بازار کا دورہ

177

لوئر کوہستان ۔ 21 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر لوئر کوہستان نے دوبیر اور رانولیا بازار کا دورہ کیا اور گراں فروشی اور ناقص اشیاء کی فروخت پر دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کوہستان لوئر نے دوبیر اور رانولیا بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور نرخ نامے بھی چیک کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گراں فروشی اور ناقص اشیاء کی وجہ سے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔