اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر کا گمشدہ سامان بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
بدھ کو ترجمان پی اے اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایمرٹس چیک ان کاؤنٹر زون 01 پر 20 جنوری کی صبح ایک براؤن پرس ملا جس میں غیر ملکی کرنسی (£205، 1,500 روپے اور سکے) اور زیورات (ایک سونے کی انگوٹھی، تین بالیاں اور ایک نتھ) موجود تھے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے تھی۔
ابتدائی اعلانات کے باوجود مالک سامنے نہ آیا ایئرپورٹ سروسز (اے پی ایس ) ٹیم نے ڈی ایف او شاہین سلطان کی قیادت میں گیریز اسٹاف کے ساتھ مزید اعلانات کیے جن میں ای کے 613 فلائٹ پر بھی اعلان کئے گئے ان کی محنت کی بدولت اصل مالک پروین کو ڈھونڈ کر ان کا سامان بحفاظت واپس کر دیا گیا۔