اسلام آباد سمیت دیگر چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

156

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی وجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شام و رات کے دوران جنوب مشرقی /زیریں سندھ ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبر پختونخوا اور مشرقی/جنوبی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا ہے۔ اس دوران دیر (بالائی میں 12) اور راولاکوٹ میں 5 ملی میٹر بارش یکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق جیکب آباد، سبی میں درجہ حرارت 48، بھکر، نور پور تھل 47، دادو، کوٹ ادو 46، جوہر آباد اور خیرپور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔