اسلام آباد میں 55کورونا کیسسز رپورٹ

60

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے ہفتہ کو اسلام آباد میں 55کورونا کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں.ہفتہ کوڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ کو55کورونا کیسسز، گزشتہ روزجمعہ کو45کورونا کیسسز، 23 جولائی کو21کورونا کیسسز، 22 جولائی کو76کورونا کیسسز، 21 جولائی کو26کیسسز، 20 جولائی کو23کورونا کیسسز، 19 جولائی کو72کورونا کیسسز،18 جولائی کو50کیسسز، 17جولائی کو52کیسسز، 16 جولائی کو87کیسسز، 15جولائ ی کو113کیسسز،14 جولائی کو94کیسسز، 13 جولائی کو 85کیسسز، 12 جولائی کو96کیسسز، 11 جولائی کو99کیسسز،10 جولائی کو97کیسسز9جولائ ی کو81کیسسز،8جولائی کو93کیسسز،7 جولائی کو63کیسسز 6 جولائی کو85کورونا کیسسز،5جولائ ی کو 117کورونا کیسسز4جولائ ی کو97کیسسز3جولائ ی کو113کیسسز اور 2 جولائی کو170کورونا کے کیسسز سامنے آئے ہیں، یکم جولائی کو137اور30جون کو132کورونا کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جوکہ ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا نتیجہ ہے، اسلام آبادمیں کورونا کیسز مسلسل کمی کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں،29جون248کیسسز،28جون189، 26جون کو اسلام آبادمیں 271 کیسز جبکہ 27جون کو 225کیسز سامنے آئے تھے.انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے، روزانہ کی بنیادپر ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں اور شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے جارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے افرادکو 2لاکھ لاکھ 83ہزار900روپے کے جرمانے کئے گئے. کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے151ہوٹلوں، 640 دوکانوں اور 39ورکشاپس کو سیل کیا گیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالے 186 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 13مقدمات درج کئے گئے. کورونا وبا کے دوران گراں فروشی کرنے والوں کو تقریبا 16لاکھ 6ہزاراور900 روپے کے جرمانے بھی کئے گئے. انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی وجہ سے ہی وفاقی دارالحکومت میں کرونا مریضوں کی تعدادمیں مسلسل کمی آرہی ہے۔