اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت آئی ٹی کے پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبےٹیکنالوجی پارک کی تکمیل کیلئے54 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔اس منصوبے کے منظورشدہ اخراجات کا تخمینہ 13 ارب 72کروڑ 70 لاکھ 70ہزار روپے لگایا گیا۔اس منصوبے کی تکمیل کیلئے11 ارب79کروڑ76 لاکھ34 ہزار روپے کے غیر ملکی فنڈز بھی خرچ ہوں گے۔