اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون ،سنگین جر ائم میں ملوث 5مجرمان سمیت 22 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا

278

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نےجر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون کرتے ہوئےسنگین جر ائم میں ملوث 5مجرمان سمیت 22 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے691 گرام ہیروئن ،525گرام چرس، 08 پستول، دو گن ،ایک عدد کلاشنکوف ،ریوالور اور ایک آہنی مکہ برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے،اس سلسلہ میں تھانہ شمس کالونی ،تھانہ نون ،تھانہ کورال ،تھانہ کوہسار ،تھانہ رمنا ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ کھنہ ،تھانہ بارکہوہ اور تھانہ شہزاد ٹائون

پولیس ٹیموں نے ملزمان ثمین خان ،بلال ،گلزار ،وقاص احمد،جسٹن جاوید،شہزاد،احسان ،دانش،ناصر، اویس،شہریار ،لوقس سائیمل،سعید الرحمان ،مزمل احمد ،ذیشان ،ولید اورعثمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1850 گرام ہیروئن ،525گرام چرس، 08 پستول،دو گن ،ایک عدد کلاشنکوف ،ایک ریوالور اور آہنی مکہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے جا ری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث پانچ مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے

کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کے جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15 ” پر فوری اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔