اسلام آباد،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر کو شروع ہوگی

109
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سےشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔آئی سی ٹی کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر ضیغم ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ایسٹ اور دیگر نے شرکت کی،مہم کا ہدف پورے خطے میں 421,455 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہے۔

ابتدائی مرحلہ 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک چلے گا، 14 اور 15 ستمبر تک باقی رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اجلاس کا ایک اہم فوکس پولیو ٹیموں کی سکیورٹی ہے جو شہر کے ہر علاقے اور گھر گھر کا احاطہ کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور وزٹ کریں گی ۔شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ضروری پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔یہ اقدام پولیو کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کی جاری کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد حفاظتی ٹیکوں کی مکمل کوریج اور پولیو سے پاک مستقبل ہے۔