اسلام آباد،یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پراضافہ

76
یوریا اورڈی اے پی

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔

عارف حبیب ریسرچ اورانڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اگست 2023 تک ملک میں یوریا کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر3 فیصد اورڈی اے پی کی فروخت میں 32 فیصدکی نموہوئی، جنوری سے اگست تک ملک میں 4381000 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4262000 ٹن تھی، اگست میں ملک میں 650000 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اگست کے 522000 ٹن کے مقابلے میں 18 فیصدزیادہ ہے،

جولائی کے مقابلے میں اگست میں یوریا کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔ جولائی میں ملک میں 629000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جواگست میں بڑھ کر 650000 ٹن ہوگئی۔ اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے اگست تک ملک میں 895000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 678000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اگست میں ملک میں 263000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اگست کے 26000 ٹن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں ملک میں ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیادپرنمایاں اضافہ ہوا