اعصام الحق قریشی اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں بدھ کو ایکشن میں نظر آئیں گے

190

صوفیہ۔27ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں (کل) بدھ کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں جاری ہے۔

پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرنچ جوڑی دار فیبریس مارٹن کا ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کا ابتدائی میچ الیگزینڈر ڈونسکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار الیگزینڈر لازاروف پر مشتمل میزبان جوڑی سے ہوگا۔