افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن عبید نظامانی نے کابل میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں ، ترجمان دفتر خارجہ

102
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن عبید نظامانی نے کابل واپس آکر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ عمل افغان عبوری حکومت کے ساتھ قریبی مشاورت کے بعد ممکن ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 15 اپریل کو قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں پاکستان کے سفارتی مشنز اور اہلکاروں کی حفاظت کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کی ضرورت اور ذمہ داریوں کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عبید نظامانی اور ان کی ٹیم کو ہماری نیک تمنائیں اور تعاون حاصل ہے۔