کابل ۔ 15 نومبر (اے پی پی)افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران کم سے کم 25عسکریت پسند وں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے، غور میں حملے میں سینئرریونیواہلکار اپنے باڈی گارڈسمیت ہلاک ۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران کم سے کم 25عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔یہ کارروائیاں کابل،ننگرہار،کنڑ،پکتیکا،قندہار،ارزگان،ہلمند،ہرات،غور،سرائے پل،فاریاب،بغلان اورقندوز میں کی گئیں۔اس دوران 9عسکریت پسند زخمی ہوگئے۔