23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاقدام قتل،چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی، غیرقانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں...

اقدام قتل،چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی، غیرقانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 33ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔12ستمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر(سی پی او)سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھرمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل،چوری، منشیات فروشی،شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں اشتہاریوں سمیت 33ملزمان گرفتارکر لئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم ابرار سے 02کلو400گرام چرس،پیر ودھائی پولیس نے ملزم شاہ زیب 01کلو460گرام چرس،ملزم جبران 1کلو310گرام چرس،ملزم قیصر نصیر 1کلو440گرام چرس،ملزم توصیف سے 620گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم عبدالغفور سے 02کلو200گرام چرس،صدرواہ پولیس نے ملزم سلیمان سے 01کلو380گرام چرس،ملزم ذیشان سے 520گرام چرس،مورگاہ پولیس نے ملزم نجیب اللہ سے 01کلو265گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم جمشید سے 01کلو250 گرام چرس،

- Advertisement -

صادق آباد پولیس نے ملزم فیصل سے 01کلو250گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم حمزہ سے 01کلو250 گرام چرس،ملزم عمران سے 560گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم شبیر سے 01کلو200 گرام چرس،ٹیکسلاپولیس نے ملزم طاہر سے 700گرام چرس، چکری پولیس نے ملزم کامران سے 560گرام چرس،ایئرپورٹ پولیس نے ملزم عدنان سے 530گرام چرس برآمد کرلی۔ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کارچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عارف گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ کیری ڈبہ اور مہران کار برآمد ہوئی۔

گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان شاہ زیب اوررستم علی کو گرفتارکرلیا، ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے سیف اورمحمد احمد کو زخمی کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا۔ گنجمنڈی پولیس نے ایک اورکارروائی کے دوران ضرر کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان سیف الرحمن اور احمد کو گرفتارکرلیا،ملزمان نے چھریوں کے وارکرکے جہانزیب کو زخمی کردیاتھا۔

ٹیکسلاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار اشتہاری مجرمان میں شمریز، خالد اور عبدالعزیز شامل ہیں،اشتہاری مجرمان رواں سال سے ٹیکسلاپولیس کو مطلوب تھے۔صادق آباد وپولیس نے ملزم دانش سے 20لیٹر شراب،ویسٹریج پولیس نے ملزم امجد سے10لیٹر شراب،

آراے بازار پولیس نے ملزم محمد عباس سے 08لیٹر شراب،گنجمنڈی پولیس نے ملزم یونس سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم حمزہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم غضنفر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن کی برآ ٓمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں